ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : 'سڑک تحفظ کمیٹی' کے اجلاس سے ڈی سی کا خطاب - حادثات پر قابو پانے کے لئے دیں ہدایات

منگلورو : 'سڑک تحفظ کمیٹی' کے اجلاس سے ڈی سی کا خطاب - حادثات پر قابو پانے کے لئے دیں ہدایات

Fri, 26 Aug 2022 00:16:33    S.O. News Service

منگلورو 25 / اگست (ایس او نیوز) شہر کے سرکیوٹ ہاوس میں 'سڑک تحفظ کمیٹی ' کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندرا نے سڑک حادثات پر قابو پانے  کے لئے مختلف مشورے اور ہدایات دیں ۔
    
ڈی سی نے کہا کہ اس کمیٹی کے لئے ایک نوڈل آفیسر نامزد کیا جانا چاہیے اور ضلع میں سڑک تحفظ کے موضوع پر کمیٹی کو ہر مہینے میٹنگ منعقد کرنا چاہیے ۔ پھر اس میٹنگ میں زیر بحث آئی باتیں اور منظور کی گئی تجاویز کو 48 گھنٹے کے اندر مرکزی حکومت کے سڑک تحفظ سے متعلق ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنا چاہیے ۔ 
    
انہوں نے کمیٹی کو ہدایت دی کہ سڑک پر جہاں حادثات کا خطرہ ہو ایسے بلیک اسپاٹس کے پاس ڈرائیوروں کو چوکنا کرنے والے سائن بورڈ لگنے چاہئیں ۔ دو پہیہ گاڑی سواروں کو زندگی کے تحفظ کے نقطہ نظر سے آئی ایس آئی ہیلمیٹ پہننے کی ترغیب دینی چاہیے ۔ اسکول اور کالج بسوں کی پرمٹ اور ان کی حالت کے بارے میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کو خود معائنہ کرنا چاہیے ۔ اسکولی طلبہ کو لے جانے والے رکشہ پر صرف پانچ سواریوں کی اجازت ہوتی ہے ، اس سے زیادہ سواریوں کو لے جانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے۔  فٹ پاتھ پر گاڑیاں چلانے والوں خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے ۔ اس کے علاوہ اگر سڑک کنارے تعمیراتی سامان  یا ملبہ ڈالنے کی وجہ سے حادثہ ہوا ہے تو متعلقہ عمارت کے مالک کے خلاف سخت اقدام کیا جائے ۔


Share: